مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ السُّؤَالِ فِي الْقَبْرِ . باب: قبر میں سوال ہونا
حدیث نمبر: 4262
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ فَتَّانَ الْقَبْرِ ، فَقَالَ عُمَرُ : أَتُرَدُّ عَلَيْنَا عُقُولُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَعَمْ كَهَيْئَتِكُمُ الْيَوْمَ " . فَقَالَ عُمَرُ : بِفِيهِ الْحَجَرُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کی آزمائش کا ذکر کیا ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہماری عقلیں ہمیں لوٹا دی جائیں گی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ۔ اسی طرح جس طرح آج ہیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : پھر اس کا جواب دے دیا جائے گا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔