مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ضَغْطَةِ الْقَبْرِ . باب: قبر کا بھینچنا
حدیث نمبر: 4261
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ : أَتَيْنَا صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ ، فَحَدَّثَتْنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنْ كُنْتُ لَأَرَى لَوْ أَنَّ أَحَدًا أُعْفِيَ مِنْ ضَغْطَةِ الْقَبْرِ لَعُفِيَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَلَقَدْ ضُمَّ ضَمَّةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَهُوَ مُرْسَلٌ ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
نافع بیان کرتے ہیں : ہم سیدہ صفیہ بنت ابوعبید رضی اللہ عنہما کے پاس آئے ، تو انہوں نے ہمیں حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر کسی شخص کو قبر کے بھینچنے سے معافی ملنی ہوتی تو سعد بن معاذ اس سے بچ جاتا ، لیکن اسے بھی بھینچا گیا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور
یہ روایت ” مرسل “ ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔