مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ كُلِّ أَحَدٍ يُدْفَنُ فِي التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا . باب: ہر شخص اس مٹی میں دفن ہوتا ہے ، جس سے اسے پیدا کیا گیا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 4228
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنْ حَبَشِيًّا دُفِنَ بِالْمَدِينَةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دُفِنَ بِالطِّينَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک حبشی کو مدینہ منورہ میں دفن کیا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اسے اس مٹی میں دفن کیا گیا ہے ، جس میں سے اسے پیدا کیا گیا تھا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔