مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى عَلَيْهِ جَمَاعَةٌ . باب: اس شخص کا بیان ، جس کی نماز جنازہ ایک جماعت ادا کرتی ہے
حدیث نمبر: 4189
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ رَجُلٍ يُصَلِّي عَلَيْهِ مِائَةٌ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُبَشِّرُ بْنُ أَبِي الْمَلِيحِ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جس شخص کی نماز جنازہ ایک سو افراد ادا کر لیں اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مبشر بن ابوملیح ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔