مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ التَّكْبِيرِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 4185
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي عَطَاءٍ قَالَ : شَهِدْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْحَنَفِيَّةِ حِينَ مَاتَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِالطَّائِفِ ، فَوَلِيَهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَنَفِيَّةِ وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا ، وَأَخَذَهُ مِنْ قِبَلِ الْقِبْلَةِ حَتَّى أَدْخَلَهُ الْقَبْرَ ، وَضَرَبَ عَلَيْهِ فُسْطَاطًا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
عمران بن ابوعطاء بیان کرتے ہیں : میں اس وقت سیدنا محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا جب سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا طائف میں انتقال ہوا تھا سیدنا محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے چار تکبیریں کہی تھیں اور انہیں قبلہ کی طرف سے لے کر قبر میں اتارا تھا اور تین دن تک اس کی قبر پر خیمہ لگا کے رکھا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔