مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ التَّكْبِيرِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 4184
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ ، وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا ، وَقَامَ عَلَى قَبْرِهِ ، وَحَثَا فِيهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے آپ نے چار تکبیریں کہی تھیں آپ ان کی قبر پر کھڑے ہوئے تھے ، اور ان پر دونوں ہاتھ ملا کر تین لپ ( مٹی کے ) ڈالے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبداللہ عمری ہے ، اور وہ متروک ہے ۔