مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ التَّكْبِيرِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 4177
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ ، فَكَبَّرَ تِسْعًا تِسْعًا ، ثُمَّ سَبْعًا سَبْعًا ، ثُمَّ أَرْبَعًا أَرْبَعًا ، حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ اُحد کے مقتولین کی نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے نو ، نو تکبیریں کہیں پھر ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں ) سات ، سات تکبیریں کہیں پھر چار ، چار تکبیریں کہیں یہاں تک کہ آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔