حدیث نمبر: 4160
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَيِّتٍ قَالَ : فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا ، وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا ، وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا ، وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا " . وَزَادَ أَبُو سَلَمَةَ : " مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ ایک نماز جنازہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا : ” اے اللہ ! تو ہمارے زندہ افراد ہمارے مرحومین ہمارے موجود افراد ہمارے غیر موجود افراد ہمارے چھوٹوں ہمارے بڑوں ہمارے مردوں اور ہماری خواتین کی مغفرت کر دے “ ۔ ابوسلمہ نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے گا اسے اسلام پر زندہ رکھنا اور تو ہم میں سے جسے موت دے گا اسے ایمان پر موت دینا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4160
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح