مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي النِّفَاقِ وَعَلَامَاتِهِ وَذِكْرِ الْمُنَافِقِينَ . باب: نفاق اور اُس کی علامات کا بیان، نیز منافقین کا تذکره
حدیث نمبر: 416
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَهُوَ مُنَافِقٌ ، وَإِنْ كَانَ فِيهِ خَصْلَةٌ فَفِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ : إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تین چیزیں ، جس شخص میں ہوں گی ، وہ منافق ہو گا ، اور اگر کسی میں اُن میں سے کوئی ایک چیز ہو گی ، تو اُس میں نفاق کی خصلت ہو گی ، جب وہ بولے : ، تو جھوٹ بولے : ، جب اُسے امین بنایا جائے ، تو خیانت کرے اور جب کوئی وعدہ کرے ، تو اس کے خلاف کرے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہیں اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔