مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي النِّفَاقِ وَعَلَامَاتِهِ وَذِكْرِ الْمُنَافِقِينَ . باب: نفاق اور اُس کی علامات کا بیان، نیز منافقین کا تذکره
حدیث نمبر: 417
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : اعْتَبِرُوا الْمُنَافِقِينَ بِثَلَاثٍ : إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - تَصْدِيقَ ذَلِكَ فِي كِتَابِهِ : ( وَمِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ آتَانَا مِنْ فَضْلِهِ ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” تین چیزوں کے حوالے سے منافقین کا اندازہ کر لو ! جب وہ بولے : ، تو جھوٹ بولے : ، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور جب عہد کرے ، تو عہد شکنی کرے ، اللہ تعالیٰ نے اس کی تصدیق میں اپنی کتاب میں یہ نازل کیا ہے : ” ان میں سے کچھ لوگ وہ ہیں ، جو اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کرتے ہیں کہ اگر وہ ہمیں اپنے فضل کے تحت دیدے “ ۔ یہ آیت کے آخر تک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔