مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4151
وَعَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، أَنَّ عَائِذَ بْنَ عَمْرٍو أَوْصَى أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ أَبُو بَرْزَةَ [ الْأَسْلَمِيُّ ، فَرَكِبَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَلَمَّا بَلَغَ قَصْرَ هِشَامٍ قِيلَ لَهُ : إِنَّهُ قَدْ أَوْصَى أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ أَبُو بَرْزَةَ ] فَرَكِبَ [ دَابَّتَهُ ] رَاجِعًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ثابت بنانی بیان کرتے ہیں : عائذ بن عمرو نے یہ وصیت کی کہ سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ ان کی نماز جنازہ پڑھائیں عبیداللہ بن زیاد ان کی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے سوار ہو کر آیا جب وہ ہشام کے قصر کے پاس پہنچا تو اسے یہ بتایا گیا کہ انہوں نے تو یہ وصیت کی ہے کہ سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ ان کی نماز جنازہ پڑھائیں تو وہ اپنی سواری پر سوار ہو کر واپس چلا گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔