مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4146
عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : شَهِدْتُ حُسَيْنًا حِينَ مَاتَ الْحَسَنُ ، وَهُوَ يَدْفَعُ فِي قَفَا سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، وَهُوَ يَقُولُ : تَقَدَّمْ ; فَلَوْلَا أَنَّهَا السُّنَّةُ [ يَقُولُ : الشَّيْبَةُ ] مَا قَدَّمْتُكَ . وَسَعِيدٌ أَمِيرٌ عَلَى الْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
ابوحازم بیان کرتے ہیں : میں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جب سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو وہ ( یعنی سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ ) سعید بن العاص کی گردن پکڑ کر انہیں آگے کر رہے تھے ، اور یہ کہہ رہے تھے کہ آپ آگے ہوں اگر یہ چیز سنت نہ ہوتی تو میں آپ کو آگے نہ کرتا ( راوی کہتے ہیں : ) سعید بن العاص ان دنوں مدینہ منورہ کے گورنر تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔