مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي النِّفَاقِ وَعَلَامَاتِهِ وَذِكْرِ الْمُنَافِقِينَ . باب: نفاق اور اُس کی علامات کا بیان، نیز منافقین کا تذکره
حدیث نمبر: 414
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " آيَاتُ الْمُنَافِقِ : إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ زَنْفَلٌ الْعَوْفِيُّ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” منافق کی نشانیاں یہ ہیں : جب وہ بولے : ، تو جھوٹ بولے : ، جب وعدہ کرے ، تو اُس کی خلاف ورزی کرے ، اور جب اُسے امین بنایا جائے ، تو وہ خیانت کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی زنفل عوفی ہے ، جو کذاب ہے ۔