حدیث نمبر: 413
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فِي الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ : إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ الْخَطَّابِ ، وَهُوَ مَجْهُولٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” منافق میں تین چیزیں ہوتی ہیں ، جب وہ بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے ، جب وعدہ کرتا ہے ، تو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے اور جب اسے امین بنایا جائے ، تو خیانت کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خطاب ہے اور وہ مجہول ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 413
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 7916 اورده المؤلف فى كشف الاستار 87»