حدیث نمبر: 407
وَعَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قُلْتُ يَا أَبَا حَمْزَةَ ، إِنَّ نَاسًا يَشْهَدُونَ عَلَيْنَا بِالْكُفْرِ وَالشِّرْكِ ، قَالَ أَنَسٌ : أُولَئِكَ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُ ، وَوَثَّقَهُ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ ، وَقَالَ : عِنْدَهُ أَحَادِيثُ صَالِحَةٌ عَنْ أَنَسٍ ، وَأَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ . ¤
محمد محی الدین

یزید رقاشی ، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : میں نے کہا: اے ابوحمزہ ! کچھ لوگ ہمارے خلاف کفر اور شرک کی گواہی دیتے ہیں ، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ خلق اور خلیفہ کے بدترین لوگ ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے ، جسے اکثر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ، ابو أحمد بن عدی نے اُسے ثقہ کہا: ہے ، وہ فرماتے ہیں : اس نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، صالح روایات نقل کی ہیں ، اور مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 407
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 4085 أورده المؤلف فى المقصد العلى 52»