حدیث نمبر: 404
وَعَنْ عَلِيٍّ وَجَابِرٍ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى ثَلَاثَةٍ : أَهْلُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا تُكَفِّرُوهُمْ بِذَنْبٍ وَلَا تَشْهَدُوا عَلَيْهِمْ بِشِرْكٍ ، وَمَعْرِفَةُ الْمَقَادِيرِ خَيْرِهَا وَشَرِّهَا مِنَ اللَّهِ ، وَالْجِهَادُ مَاضٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مُذْ بَعَثَ اللَّهُ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى آخِرِ عِصَابَةٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، لَا يَنْقُضُ ذَلِكَ جَوْرُ جَائِرٍ وَلَا عَدْلُ عَادِلٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اسلام کی بنیاد ، تین چیزوں پر ہے ، «لا اله الا الله» پڑھنے والے لوگوں کی ، تم کسی گناہ کی وجہ سے تکفیر نہ کرو ! اور نہ ہی اُن کے خلاف شرک کی گواہی دو ! اور تقدیر کی معرفت ، کہ وہ اچھی ہو یا بری ہو ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو گی ، اور جہاد ، قیامت تک جاری رہے گا ، جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا ، اُس وقت سے لے کر ، مسلمانوں کے آخری گروہ تک ( یہ جاری رہے گا ) کسی ظالم کا ظلم ، یا عادل کا عدل ، اسے ختم نہیں کر سکے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے ، جو حدیث ایجاد کرتا تھا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 404
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4775»