مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: جو شخص گال پیٹے ، یا اس کے علاوہ کرے ، اس کا بیان
حدیث نمبر: 4035
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ مِنَّا مِنْ حَلَقَ وَلَا سَلَقَ وَلَا خَرَقَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ شخص ہم میں سے نہیں ، جو ( مصیبت کے وقت ) سر مونڈ لے یا بلند آواز میں چیخ و پکار کرے ، یا ( کپڑے کو ) پھاڑ دے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ۔