مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُقَالُ فِي الْمَيِّتِ مِمَّا فِيهِ . باب: میت کے بارے میں کیا کہا جائے ؟ اس چیز میں سے جو اس میں پائی جاتی ہے
حدیث نمبر: 4032
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ; قَالَتْ أُمُّ سَعْدٍ حِينَ احْتُمِلَ نَعْشُهُ وَهِيَ تَبْكِيهِ : وَيْلَ أُمِّ سَعْدٍ سَعْدًا صَرَامَةً وِجِدًّا ، وَسَيِّدًا سُدَّ بِهِ مَسَدًّا . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ بَاكِيَةٍ تَكْذِبُ إِلَّا بَاكِيَةَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ " . ¤محمد محی الدین
انہوں نے یہ روایت محمد بن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے : وہ یہ کہتے ہیں : جب اُن کی لاش کو اٹھایا گیا ، تو ام سعد نے روتے ہوئے یہ کہا: ام سعد کے لئے بربادی ہے ، سعد بہادر اور مضبوط تھا اور سردار تھا ، جس کے ذریعے بچاؤ کیا جاتا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر رونے والی جھوٹ بولتی ہے ، البتہ سعد پر رونے والی کا معاملہ مختلف ہے ۔