حدیث نمبر: 4009
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " ثَلَاثٌ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ لَنْ يَدَعَهُنَّ أَهْلُ الْإِسْلَامِ أَبَدًا : الِاسْتِمْطَارُ بِالْكَوَاكِبِ ، وَطَعْنٌا فِي النَّسَبِ ، وَالنِّيَاحَةُ عَلَى الْمَيِّتِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ مُصْعَبِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ جُنَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَ مُصْعَبًا وَلَا أَبَاهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جنادہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تین چیزیں زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں اہل اسلام کبھی ترک نہیں کریں گے ستاروں کی مدد سے بارش نازل ہونے کی امید رکھنا نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں مصعب بن عبیداللہ بن جنادہ کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا سے نقل کی ہے ۔ میں نے کسی کو مصعب یا ان کے دادا کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4009
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف