حدیث نمبر: 4000
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّهُ يُقَالُ لَلْوَالِدَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : ادْخُلُوا الْجَنَّةَ . فَيَقُولُونَ : يَا رَبِّ حَتَّى تَدْخُلَ آبَاؤُنَا وَأُمَّهَاتُنَا . قَالَ : فَيَأْبَوْنَ . قَالَ : فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : مَا لِي أَرَاهُمْ مُحْبَنْطِئِينَ ، ادْخُلُوا الْجَنَّةَ . قَالَ : فَيَقُولُونَ : يَا رَبِّ آبَاؤُنَا . فَيَقُولُ : ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” قیامت کے دن بچوں سے یہ کہا: جائے گا تم جنت میں داخل ہو جاؤ تو وہ عرض کریں گے اے ہمارے پروردگار جب تک ہمارے باپ اور ہماری مائیں داخل نہیں ہوں گے ( ہم داخل نہیں ہوں گے ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تو وہ انکار کر دیں گے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا وجہ ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ لوگ رکے ہوئے ہیں تم لوگ جنت میں داخل ہو جاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہمارے آباء بھی ؟ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تم اور تمہارے آباء جنت میں داخل ہو جاؤ“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4000
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «مسند أحمد بن حنبل، مسند الشاميين ، حديث رجل من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم ، 18665»