حدیث نمبر: 3991
عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يُتَوَفَّى لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمَا " فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَوِ اثْنَانِ ؟ فَقَالَ : " أَوِ اثْنَانِ " ، قَالُوا : أَوْ وَاحِدٌ ؟ قَالَ : " أَوْ وَاحِدٌ " ، ثُمَّ قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ السَّقْطَ لَيَجُرُّ أُمَّهُ بِسُرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ إِذَا احْتَسَبَتْهُ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ : إِنَّ السَّقْطَ . . . إِلَى آخِرِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ التَّيْمِيُّ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جن بھی دو مسلمان ( میاں بیوی ) کی اولاد میں سے دو بچے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان دونوں ( بچوں ) پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے ان دونوں ( میاں بیوی ) کو جنت میں داخل کر دے گا لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر دو ہوئے ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر دو ہوں ( تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا ) لوگوں نے عرض کی : اگر ایک ہوا ہو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر ایک ہوا ہو ( تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا ) پھر آپ نے ارشاد فرمایا : ” اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے مردہ پیدا ہونے والا بچہ بھی اپنی نال کے ذریعے اپنی ماں کو کھینچ کر جنت کی طرف لے جائے گا جب کہ اس عورت نے اس بچے کے حوالے سے ثواب کی امید رکھی ہو “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت میں یہ حصہ نقل کیا ہے : ” بے شک مردہ پیدا ہونے والا بچہ “ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس سے لے کے آخر تک کا حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبیداللہ تیمی ہے میں نے کسی کو اس کی توثیق یا اس پر جرح کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3991
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف