مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ ابْنَانِ . باب: جس شخص کے دو بچے فوت ہو جائیں
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ أُقَيْشٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا أَرْبَعَةُ أَوْلَادٍ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ " . قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَثَلَاثَةٌ ؟ قَالَ : " وَثَلَاثَةٌ " . قَالُوا : وَاثْنَانِ ؟ قَالَ : " وَاثْنَانِ " . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا حارث بن اقیش رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جن بھی دو مسلمان ( میاں بیوی ) کی چار اولادیں انتقال کر جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی فضل کی وجہ سے ان دونوں ( میاں بیوی ) کو جنت میں داخل کرے گا لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر تین ہوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تین ( انتقال کر چکی ہوں تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا ) لوگوں نے عرض کی : اگر دو ہوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر دو ہوں ( تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا“ ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔