مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ ابْنَانِ . باب: جس شخص کے دو بچے فوت ہو جائیں
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَاحْتَسَبَهُمْ دَخَلَ الْجَنَّةَ " . قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَاثْنَانِ ؟ قَالَ : " وَاثْنَانِ " . قَالَ مَحْمُودٌ : فَقُلْتُ لِجَابِرٍ : أُرَاكُمْ لَوْ قُلْتُمْ وَاحِدًا لَقَالَ : وَاحِدًا . قَالَ : وَأَنَا وَاللَّهِ أَظُنُّ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جس شخص کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ان کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے وہ جنت میں داخل ہو گا راوی کہتے ہیں : ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر دو ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر دو ہوں ( تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا ) “ ۔ محمود نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : آپ لوگوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اگر آپ یہ کہہ دیتے کہ اگر ایک ہو ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرما دینا تھا کہ اگر ایک ہو ( تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا ) تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم میرا بھی یہی گمان ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔