حدیث نمبر: 3980
عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَاتَ لِي وَلَدَانِ فِي الْإِسْلَامِ ، فَقَالَ : " مَنْ مَاتَ لَهُ وَلَدَانِ فِي الْإِسْلَامِ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمَا " ، قَالَ : فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ لَقِيَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ : فَقَالَ لِي : أَنْتَ الَّذِي قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ سَلَّمَ فِي الْوَلَدَيْنِ مَا قَالَ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ . فَقَالَ : لَأَنْ يَكُونَ قَالَهُ لِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا غُلِّقَتْ عَلَيْهِ حِمْصُ وَفِلَسْطِينُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوثعلبہ اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اسلام میں میرے دو بچے انتقال کر گئے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسلام میں جس شخص کے دو بچے فوت ہو جائیں اللہ تعالیٰ ان دونوں بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں داخل کر دے گا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : اس کے بعد میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے دریافت کیا : تم ہی وہ شخص ہو جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بچوں کے بارے میں وہ بات ارشاد فرمائی تھی ؟ میں نے جواب دیا جی ہاں تو انہوں نے فرمایا : اگر یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارے میں ارشاد فرمائی ہوتی ، تو یہ میرے نزدیک ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہوتا جس پر حمص اور فلسطین کے دروازے بند ہوتے ہیں ( یعنی ان شہروں میں جتنا ساز و سامان ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3980
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «مسند أحمد بن حنبل، مسند الأنصار ، من مسند القبائل ، حديث أبى ثعلبة الأشجعي ، 26629 ، المعجم الكبير للطبرانى ، باب الياء ، من اسمه يعيش ، من يكنى أبا ثعلبة ، 18778»