مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الطَّاعُونِ وَمَا تَحْصُلُ بِهِ الشَّهَادَةُ . باب: طاعون کا بیان اور اس کے ذریعے شہادت حاصل ہونا
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنَ عَبْدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَأْتِي الشُّهَدَاءُ وَالْمُتَوَفَّوْنَ بِالطَّاعُونِ فَيَقُولُ أَصْحَابُ الطَّاعُونِ : نَحْنُ شُهَدَاءُ فَيُقَالُ : انْظُرُوا فَإِنَّ جِرَاحَتَهُمْ كَجِرَاحِ الشُّهَدَاءِ تَسِيلُ دَمًا كَرِيحِ الْمِسْكِ فَهُمْ شُهَدَاءُ فَيَجِدُونَهُمْ كَذَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَحَدِيثُهُ عَنِ أَهْلِ الشَّامِ مَقْبُولٌ وَهَذَا مِنْهُ . ¤سیدنا عقبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ( قیامت کے دن ) شہداء اور طاعون کے نتیجے میں فوت ہونے والے لوگ آئیں گے تو طاعون کا شکار افراد یہ کہیں گے کہ ہم بھی شہید ہیں تو یہ کہا: جائے گا ۔ تم اس بات کا جائزہ لو اگر تو ان کے زخم شہداء کے زخم کی مانند ہیں کہ ان میں سے مشک کی خوشبو کی طرح کا خون نکلتا ہے ، تو پھر یہ شہداء شمار ہوں گے تو وہ ( فرشتے ) ان لوگوں کو ایسا ہی پائیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اہل شام سے اس کی نقل کردہ روایت مقبول ہے ، اور یہ ان روایات میں سے ایک ہے ۔