حدیث نمبر: 3857
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " سَتُهَاجِرُونَ إِلَى الشَّامِ فَيُفْتَحُ لَكُمْ وَيَكُونُ فِيكُمْ دَاءٌ كَالدُّمَّلِ أَوْ كَالْحُزَّةِ يَأْخُذُ بِمُرَاقِ الرَّجُلِ يَسْتَشْهِدُ اللَّهُ بِهِ أَنْفُسَهُمْ وَيُزَكِّي بِهِ أَعْمَالَهُمْ " . ¤ اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطِهِ هُوَ وَأَهْلَ بَيْتِهِ الْحَظَّ الْأَوْفَرَ مِنْهُ ، فَأَصَابَهُمُ الطَّاعُونُ فَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ أَحَدٌ فَطُعِنَ فِي إِصْبَعِهِ بِالسَّبَّابَةِ فَكَانَ يَقُولُ : مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي بِهَا حُمْرُ النَّعَمِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” عنقریب تم لوگ شام کی سرزمین کی طرف ہجرت کر جاؤ گے وہ تمہارے لئے فتح کر دی جائے گی وہاں پھوڑئے ، یا حزة ( وہ درد جو دل یا جگر میں محسوس ہو ) کی مانند ایک بیماری ہو گی ، جو آدمی کے پیٹ کے نیچے والے حصے کو ( یا خون کی رگوں کو ) گرفت میں لے گی ، اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے لوگوں کو شہادت نصیب کرے گا ، اور اس کے ذریعے ان کے اعمال کا تزکیہ کرے گا ( اس کے بعد سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے دعا کی : ) ” اے اللہ ! اگر تو یہ بات جانتا ہے کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اللہ کے رسول کی زبانی یہ بات سنی ہے ، تو تو اس کو ( یعنی سیدنا معاذ کو ) اور اس کے اہل خانہ کو اس میں سے حظ وافر عطا فرما “ ۔ راوی کہتے ہیں : تو ان لوگوں کو طاعون نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں بچا ان کی شہادت کی انگلی میں اس کا پھوڑا نمودار ہوا تھا ، تو وہ یہ کہتے تھے کہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس کے عوض میں مجھے سرخ اونٹ مل جائیں “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اسماعیل بن عبیداللہ نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3857
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع