حدیث نمبر: 3851
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " قَالَ رَبُّكُمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : إِذَا قَبَضْتُ كَرِيمَةَ عَبْدِي وَهُوَ بِهَا ضَنِينٌ فَحَمِدَنِي عَلَى ذَلِكَ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ ذَكَرُهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تمہارا پروردگار فرماتا ہے ، جب میں اپنے بندے کی بینائی قبض کر لوں اور وہ اس بینائی کو چاہتا ہو ، اور پھر بھی وہ اس بات پر میری حمد بیان کرے تو میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوؤں گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے ۔ ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3851
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف