مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَتْ عَيْنُهُ الْوَاحِدَةُ . باب: جس شخص کی ایک آنکھ رخصت ہو جائے
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَالَ اللَّهُ : إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدِي لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ " قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً ؟ قَالَ : " وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : " وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمٍ الضَّبِّيُّ ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ قَالَ : وَيُخْطِئُ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : جب میں اپنے بندے کی دونوں آنکھوں کی بینائی لے لوں تو میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوتا راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر ایک ( آنکھ کی بینائی رخصت ہوئی ہو ، تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا ؟ ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر ایک کی ہوئی ہو ، تو بھی ( یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا ) “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” اگر ایک ہو “ ۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلیم ضبی جسے ازدی نے ” ضعیف“ قرار دیا ہے ۔ ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ، اور یہ بات بیان کی ہے : یہ غلطی کرتا ہے ۔