حدیث نمبر: 3835
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا الْخَبِيثَ غَلَبَنِي فَقَالَ لَهَا : " إِنْ تَصْبِرِي عَلَى مَا أَنْتِ عَلَيْهِ تَجِيئِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ عَلَيْكِ ذَنْبٌ وَلَا حِسَابَ " ، قَالَتْ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لِأَصْبِرَنَّ حَتَّى أَلْقَى اللَّهَ ، قَالَتْ : إِنِّي أَخَافُ الْخَبِيثَ أَنْ يَحْرِدَنِي ، فَدَعَا لَهَا فَكَانَتْ إِذَا أَحَسَّتْ أَنْ يَأْتِيَهَا تَأْتِي أَسْتَارَ الْكَعْبَةِ تَتَعَلَّقُ بِهَا فَتَقُولُ : اخْسَأْ فَيَذْهَبُ عَنْهَا . ¤ قُلْتُ : لِابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ هَذَا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ فَرْقَدٌ السَّبِخِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں موجود تھے انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس خبیث بیماری نے مجھ پر غلبہ پا لیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم جس صورت حال کا شکار ہو اگر تم اس پر صبر سے کام لو تو جب تم قیامت کے دن آؤ گی ، تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا ، اور تمہیں کوئی حساب نہیں دینا ہو گا اس خاتون نے عرض کی : اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے تک صبر سے کام لوں گی پھر اس خاتون نے عرض کی : اس خبیث بیماری کے حوالے سے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ مجھے بے پردہ کر دے گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے لئے دعا کر دی ، اس خاتون کو جب بھی یہ محسوس ہوتا تھا کہ یہ بیماری اس پر حملہ آور ہونے لگی ہے ، تو وہ کعبہ کے پاس آ کر اس کے پردے سے لپٹ جاتی تھی ، اور اس ( بیماری ) سے یہ کہتی تھی : دفعان ہو جاؤ ، تو وہ بیماری اس سے دور ہو جاتی تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ایک حدیث ” صحیح “ میں بھی مذکور ہے ، لیکن وہ اس حدیث کے علاوہ ہے ” صحیح “ میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فرقد سخجی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3835
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف