حدیث نمبر: 3834
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِهَا لَمَمٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ لِي فَقَالَ : " إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللَّهَ فَشَفَاكِ ، وَإِنْ شِئْتِ صَبَرْتِ وَلَا حِسَابَ عَلَيْكِ ؟ " ، قَالَتْ : بَلَى أَصْبِرُ وَلَا حِسَابَ عَلَيَّ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک خاتون جسے جنون ( یا مرگی ) کی شکایت تھی ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ میرے لئے دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کر دیتا ہوں اور وہ تمہیں شفاء نصیب کر دے گا ، اور اگر تم چاہو ، تو صبر سے کام لو تو تمہیں حساب نہیں دینا ہو گا ، تو اس خاتون نے عرض کی : ٹھیک ہے ، میں صبر سے کام لیتی ہوں تاکہ مجھے حساب نہ دینا پڑے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3834
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔