حدیث نمبر: 3833
عَنْ شُرَحْبِيلَ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ طَوِيلُ يَنْتَفِضُ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ شَيْخٌ كَبِيرٌ بِهِ حُمَّى تَفُورُ تُزِيرُهُ الْقُبُورَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " شَيْخٌ كَبِيرٌ بِهِ حُمَّى تَفُورُ هِيَ لَهُ كَفَارَّةٌ وَطَهُورٌ " فَأَعَادَهَا [ وَأَعَادَهَا عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعَادَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَوْ أَرْبَعَةً ] فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَمَّا إِذَا أَبَيْتَ فَهُوَ كَمَا تَقُولُ وَمَا قَضَى اللَّهُ فَهُوَ كَائِنٌ " قَالَ : فَمَا أَمْسَى مِنَ الْغَدِ إِلَّا مَيِّتًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا شرحبیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اسی دوران ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جو کافی عرصے سے کپکپا رہا تھا ( یعنی بخار میں مبتلا تھا ) اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ایک بوڑھا عمر رسیدہ شخص ہے ، جسے بخار ہے ، جو جوش مار رہا ہے ، اور وہ اسے قبر تک پہنچا کے دم لے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم ایک بوڑھے اور عمر رسیدہ شخص ہو جسے بخار ہے ، جو جوش مار رہا ہے ، اور یہ بخار اس کے لئے کفارے اور طہارت کے حصول کا باعث بنے گا اس شخص نے اپنی بات دہرائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی بات اس کے سامنے دہرا دی یہ مکالمہ تین مرتبہ یا شاید چار مرتبہ ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تم نہیں مان رہے ، تو یہ ویسا ہی ہو گا جیسے تم کہہ رہے ہو ، اور اللہ تعالیٰ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ ہو کے رہے گا ۔ راوی کہتے ہیں : اگلے دن شام سے پہلے وہ شخص مر گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3833
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف