مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْكَبَائِرِ . باب: کبیرہ گناہوں کا بیان
حدیث نمبر: 383
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ ؟ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ " . وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُحْتَبِيًا فَحَلَّ حَبْوَتَهُ ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَرَفِ لِسَانِهِ وَقَالَ : " أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْمُسَاوِرِ ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” کیا میں تم لوگوں کو سب سے بڑے کبیرہ گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ کسی کو اللہ کا شریک قرار دینا ، اور والدین کی نافرمانی کرنا ، راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ” اقعاء “ کے طور پر بیٹھے ہوئے تھے ، آپ نے حبوہ کو کھولا اور اپنی زبان کا کنارہ پکڑ کر ارشاد فرمایا : خبردار ! جھوٹی بات ( بھی ، سب سے بڑے کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن مساور ہے اور وہ منکر الحدیث ہے ۔