حدیث نمبر: 3817
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ " يُؤْتَى بِالشَّهِيدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُنْصَبُ لِلْحِسَابِ ، ثُمَّ يُؤْتَى بِالْمُتَصَدِّقِ فَيُنْصَبُ لِلْحِسَابِ ، ثُمَّ يُؤْتَى بِأَهْلِ الْبَلَاءِ فَلَا يُنْصَبُ لَهُمْ مِيزَانٌ وَلَا يُنْصَبُ لَهُمْ دِيوَانٌ فَيُصَبُّ عَلَيْهِمُ الْأَجْرُ صَبًّا حَتَّى إِنَّ أَهْلَ الْعَافِيَةِ لِيَتَمَنَّوْنَ أَنَّ أَجْسَادَهُمْ قُرِّضَتْ بِالْمَقَارِيضِ مِنْ حُسْنِ ثَوَابِ اللَّهِ لَهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت کے دن شہید کو لایا جائے گا ، اور حساب کے لئے پیش کیا جائے گا پھر صدقہ کرنے والے کو لایا جائے گا اسے حساب کے لئے پیش کیا جائے گا پھر آزمائش کا شکار لوگوں کو لایا جائے گا ، تو ان کے لئے نہ میزان نصب کیا جائے اور نہ دیوان نصب کیا جائے ان پر اجر کو انڈیل دیا جائے گا یہاں تک کہ ( دنیا میں ) عافیت والے لوگ یہ آرزو کریں گے کہ ( دنیا میں ) ان کے جسموں کو قینچیوں کے ذریعے کاٹ دیا گیا ہوتا اس کی وجہ یہ ہو گی کہ اللہ تعالی نے جو عمدہ ثواب ان ( آزمائش کا شکار لوگوں کو ) عطا کیا ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مجاعہ بن زبیر ہے ، جسے امام أحمد نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3817
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف