مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْكَبَائِرِ . باب: کبیرہ گناہوں کا بیان
حدیث نمبر: 381
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ كَمَّهَ أَعْمَى عَنِ السَّبِيلِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ يَسُبُّ وَالِدَيْهِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے ، جو غیر اللہ کے نام پر ( جانور کو ) ذبح کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے ، جو زمین کے نشانات کو تبدیل کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے ، جو کسی نابینا کو راستے سے بھٹکا دیتا ہے ، اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے ، جو اپنے ماں باپ کو برا کہتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے ، جو اپنے حقیقی آقا کی بجائے ، کسی اور کی طرف نسبت ولاء ظاہر کرتا ہے “ ۔
یہی روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔