مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ كَفَّارَةِ سَيِّئَاتِ الْمَرِيضِ وَمَا لَهُ مِنَ الْأَجْرِ . باب: بیمار کی برائیوں کا کفارہ اور اسے کتنا اجر نصیب ہوتا ہے ؟
حدیث نمبر: 3790
وَعَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ : كُنَّا إِذَا سَمِعْنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ شَيْئًا نَكْرَهُهُ سَكَتْنَا حَتَّى يُفَسِّرَهُ لَنَا فَقَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ ذَاتَ يَوْمٍ : إِنَّ السَّقَمَ لَا يُكْتَبُ لِصَاحِبِهِ أَجْرٌ فَسَاءَنَا ذَلِكَ وَكَبُرَ عَلَيْنَا قَالَ : وَلَكِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُكَفِّرُ بِهِ الْخَطَايَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
ابومعمر بیان کرتے ہیں : جب ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زبانی کوئی ایسی بات سنتے تھے جو ہمیں اچھی نہیں لگتی تھی تو ہم خاموش رہتے تھے ، یہاں تک کہ وہ خود ہی ہمارے سامنے اس کی وضاحت کر دیتے تھے ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمارے سامنے یہ بات بیان کی کہ بیماری کی وجہ سے بیمار شخص کے لئے اجر نوٹ نہیں کیا جاتا ہمیں یہ بات بہت بری لگی ، اور ہم پر یہ بات بہت گراں گزری تو انہوں نے بتایا : اللہ تعالی بیماری کی وجہ سے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔