مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ . باب: بیمار کی عیادت کرنا
حدیث نمبر: 3777
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ : " اذْهَبُوا بِنَا إِلَى بَنِي وَاقِفٍ نَعُودُ الْبَصِيرَ - وَهُوَ مَحْجُوبُ الْبَصَرِ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْحَمَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَأَظُنُّهُ فِي الْمُسْنَدِ بِلَفْظٍ : نَزُورُ فَلِذَلِكَ ذَكَرْتُهُ فِي الْبَرِّ وَالصِّلَةِ .
محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب سے فرمایا کرتے تھے : ” ہمارے ساتھ بنو واقف کی طرف چلو ، ہم ( ان کے ) بصیر ( یعنی بینا شخص ) کی عیادت کریں گے “ ، اور وہ نابینا تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یونس حمال ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میرا خیال ہے کہ یہ روایت مسند میں ” ہم ملاقات کریں گے “ کے الفاظ کے ساتھ منقول ہے ، اسی لئے میں نے اسے نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں ذکر کیا ہے ۔