حدیث نمبر: 3774
وَعَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ : أَتَيْنَا صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ فَقَالَ : أَزَائِرِينَ ؟ قُلْنَا : نَعَمْ فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ زَارَ أَخَاهُ الْمُؤْمِنَ خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى يَرْجِعَ ، وَمَنْ عَادَ أَخَاهُ الْمُؤْمِنَ خَاضَ فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَرْجِعَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

زرین بن حبیش بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا صفوان بن عسال مرادی کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے دریافت کیا : کیا تم لوگ ملاقات کے لئے آئے ہو ، تو ہم نے عرض کی : جی ہاں ۔ تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص اپنے مؤمن بھائی سے ملنے کے لئے جاتا وہ واپس آنے تک رحمت میں ڈوبا رہتا ہے ، اور جو شخص اپنے مؤمن بھائی کی عیادت کرنے کے لئے جاتا ہے وہ واپس آنے تک جنت کے باغات میں رہتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3774
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف