مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ ثَالِثٌ مِنْهُ . باب: اس سے متعلق تیسرا بیان
حدیث نمبر: 3711
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ آخِرَ السُّورَةِ فَارْكَعْ إِنْ شِئْتَ أَوِ اسْجُدْ فَإِنَّ السَّجْدَةَ مَعَ الرَّكْعَةِ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب سجدہ سورت کے آخر میں ہو ، تو اگر تم چاہو تو رکوع میں چلے جاؤ اور اگر چاہو تو سجدے میں چلے جاؤ کیونکہ سجدہ رکوع کے ساتھ ہی ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔