مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي قَوْلِهِ : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَنَحْوِ هَذَا . باب: نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان زنا کرنے والا زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور اس کی مانند دیگر فرامین کا تذکرہ
حدیث نمبر: 368
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً يُشْرِفُ النَّاسُ إِلَيْهِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” زنا کرنے والا ، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا ، چوری کرنے والا ، چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا ، شراب پینے والا ، شراب پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا ، اور جس چیز کو لوگ دیکھ رہے ہوں ، اُسے لوٹ لینے والا ، اسے لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ، شعبہ اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ امام أحمد اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔