مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً لَا يَسْهُو فِيهَا . باب: جو شخص ایسی نماز ادا کرے کہ اس میں سہو کا شکار نہ ہو
حدیث نمبر: 3665
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ ثُمَّ صَلَّى غَيْرَ سَاهٍ وَلَا لَاهٍ كُفِّرَ عَنْهُ مَا كَانَ بِهِ مِنْ سَيِّئَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
ربیعہ بن قیس بیان کرتے ہیں : انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص وضو کرتے ہوئے ، اچھی طرح وضو کرے ، پھر نماز ادا کرے ، جس میں سہو کا شکار نہ ہو ، اور لہو کا شکار نہ ہو ، تو اُس شخص کے گناہوں کو ختم کر دیا جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔