مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: سیدنا رسول اللہ ﷺ کی ( نفل ) نماز
حدیث نمبر: 3630
وَعَنْ سَفِينَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَعَبَّدَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ وَاعْتَزَلَ النِّسَاءَ حَتَّى صَارَ كَأَنَّهُ شَنٌّ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَفِينَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ : لَيْسَ بِثِقَةٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انتقال سے پہلے ( اہتمام کے ساتھ ) عبادت کرتے رہے ، اور خواتین سے لاتعلقی اختیار کی ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یوں ہو جاتے ، جیسے بوسیدہ مشکیزہ ہو ( یعنی وہ کسی استعمال میں نہیں آتا ) ۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن عبدالرحمن بن سفینہ کی ، اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج ہے ، یحیی بن معین کہتے ہیں : وہ ثقہ نہیں ہے ۔