حدیث نمبر: 3611
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ وَتَمِيمٍ الدَّارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ ، وَالْقِنْطَارُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ يَقُولُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - : اقْرَأْ وَارْقَ بِكُلِّ آيَةٍ دَرَجَةً حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ آيَةٍ مِنْهُ يَقُولُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْعَبْدِ : اقْبِضْ ، فَيَقُولُ الْعَبْدُ بِيَدِهِ : يَا رَبِّ أَنْتَ أَعْلَمُ يَقُولُ : لِهَذِهِ الْخُلْدُ وَلِهَذِهِ النَّعِيمُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَتِهِ عَنِ الشَّامِيِّينَ وَهِيَ مَقْبُولَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ اور سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کرتا ہے ، اس کے لئے ایک ڈھیر ( اجر و ثواب ) نوٹ کیا جاتا ہے ، اور ایک ڈھیر ، دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے بہتر ہے ، جب قیامت کا دن ہو گا ، تو تمہارا پروردگار فرمائے گا : تم تلاوت کرو اور ہر ایک آیت کے عوض میں ایک درجہ پر چڑھتے جاؤ ! یہاں تک کہ آدمی کو جو آخری آیت آتی ہو گی ، وہ وہاں تک پہنچ جائے گا ، پروردگار بندے سے فرمائے گا : تم حاصل کر لو ! بندہ اپنے ہاتھ کے ذریعے عرض کرے گا : اے میرے پروردگار ! تو زیادہ بہتر جانتا ہے ، تو پروردگار فرمائے گا : اس کے لئے خلد ہے ، اس کے لئے نعیم ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے ، لیکن یہ وہ روایت ہے ، جو اس نے اہل شام سے نقل کی ہے ، اور یہ روایت مقبول ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3611
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن