حدیث نمبر: 3527
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَلَاةِ اللَّيْلِ وَرَغَّبَ فِيهَا حَتَّى قَالَ : " عَلَيْكُمْ بِصَلَاةِ اللَّيْلِ وَلَوْ رَكْعَةً " ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَجُلٌ يَرْكَعُ بَعْدَ مَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ . ¤ وَقَالَ أَيْضًا : " فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ ؟ صَلَاتَانِ مَعًا ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے نفل نماز ادا کرنے کا حکم دیا تھا ، اور اس کی ترغیب دی تھی ، یہاں تک کہ آپ نے یہ ارشاد فرمایا : تم پر رات کی ( نفل ) نماز ادا کرنا لازم ہے ، خواہ وہ ایک ہی رکعت کیوں نہ ہو ، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، ایک شخص نماز کھڑی ہو جانے کے بعد نوافل ادا کر رہا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا : کیا تم لوگ باز آنے والے ہو ؟ کیا دو نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی ؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3527
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف