مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ . باب: رات کی ( نفل ) نماز
حدیث نمبر: 3526
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : تَذَكَّرْتُ قِيَامَ اللَّيْلِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " نِصْفَهُ ، ثُلُثَهُ ، رُبُعَهُ ، فَوَاقَ حَلْبِ نَاقَةٍ ، فَوَاقَ حَلْبِ شَاةٍ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں رات کو نوافل ادا کرنے سے متعلق بات چیت کر رہا تھا ، تو کسی نے یہ بتایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اس کا ( یعنی رات کا ) نصف حصہ ، یا ایک تہائی حصہ ، یا ایک چوتھائی حصہ ، یا اونٹنی کے دودھ دوہنے کے وقت جتنے وقت ، یا بکری کا دودھ دوہنے کے وقت جتنے وقت ( کے لئے نفل ادا کرنے چاہئیں ) “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔