حدیث نمبر: 3522
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نُصَلِّيَ مِنَ اللَّيْلِ مَا قَلَّ أَوْ كَثُرَ وَنَجْعَلَ آخِرَ ذَلِكَ وِتْرًا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى ، وَلِلْبَزَّارِ فِي رِوَايَةٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُصَلِّيَ كُلَّ لَيْلَةٍ بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ نَحْوَهُ ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم رات کے وقت ( نفل ) نماز ادا کریں ، خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ ہو ، اور ہم اس کے آخر میں وتر ادا کریں ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں ، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم روزانہ رات کے وقت فرض نماز کے بعد ( نفل ) نماز ادا کریں “ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے اور اس کی سند میں ” ضعف“ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3522
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف