مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ . باب: رات کی ( نفل ) نماز
حدیث نمبر: 3521
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَعْجَبَهُ نَحْوُ رَجُلٍ أَمَرَهُ بِالصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْقُرَشِيُّ الْبَصْرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، رَوَى عَنْ أَنَسٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : ذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ يَحْيَى بْنَ عُثْمَانَ الْقُرَشِيَّ وَلَكِنَّهُ ذَكَرَهُ فِي الطَّبَقَةِ الثَّالِثَةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی شخص کا طور طریقہ پسند آتا تھا ، تو آپ اُسے نماز پڑھنے کا حکم دیتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عثمان قرشی بصری ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ میں یہ کہتا ہوں : ابن حبان نے یحیی بن عثمان قرشی کا ذکر کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ، لیکن انہوں نے اس کا ذکر تیسرے طبقے میں کیا ہے ۔