مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ . باب: رات کی ( نفل ) نماز
حدیث نمبر: 3517
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُتِبَ عَلَيْنَا قِيَامُ اللَّيْلِ : يَاأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا فَقُمْنَا حَتَّى انْتَفَخَتْ أَقْدَامُنَا ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى الرُّخْصَةَ : عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضَى إِلَى آخِرِ السُّورَةِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : پہلے ہم پر رات کی ( نفل ) نماز لازم قرار دی گئی تھی ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اے چادر اوڑھنے والے ! تم رات کے وقت قیام کرو ، صرف تھوڑے حصے میں نہ کرو “ ۔ تو ہم قیام کیا کرتے تھے ، یہاں تک کہ ہمارے پاؤں پھول جاتے تھے ، تو اللہ تعالیٰ نے رخصت کا حکم نازل کرتے ہوئے ( ارشاد فرمایا : ) ” وہ یہ جانتا ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ بیمار ہوں گے “ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ سورت کے آخر تک ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے ، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور اس کی توثیق کی گئی ہے ۔