مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ مَا يُقْرَأُ فِي الْوِتْرِ . باب: وتر میں آدمی کیا پڑھے گا ؟
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَبْرَةَ - يَعْنِي أَبَا خَيْثَمَةَ - أَنَّ أَبَاهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ قَالَ : " سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى فِي الْأُولَى ، وَفِي الثَّانِيَةِ : قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فِي الثَّالِثَةِ " . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : أَنَّهُ قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَأَبِي عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَزِينٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ ، قَالَ الْأَزْدِيُّ : يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ . ¤عبدالرحمن بن سبرہ ، یعنی ابوخیثمہ بیان کرتے ہیں : اُن کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا : وتر میں کیا پڑھا جائے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پہلی رکعت میں سورت الاعلیٰ ، دوسری رکعت میں سورت الکافرون ، اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص ( تلاوت کی جائے ) ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : وہ بیان کرتے ہیں : میں اور میرے والد ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رزین ہے ۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ، ازدی بیان کرتے ہیں : محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے ۔