حدیث نمبر: 3470
عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلِمَاتٍ أَقَوْلُهُنَّ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ : " اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتُ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرَوَى أَحْمَدُ بَعْضَهُ كُلُّهُمْ مِنْ طَرِيقِ الْحُسَيْنِ كَمَا تَرَاهُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْقُنُوتِ شَيْءٌ مِنْ هَذَا ، وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ کلمات کی تعلیم دی تھی ، جنہیں میں وتر میں دعائے قنوت میں پڑھتا ہوں ( وہ کلمات یہ ہیں : ) ” اے اللہ ! جنہیں تو نے ہدایت عطا کی ہے ، اُن کے ہمراہ مجھے بھی ہدایت عطا فرما ، جنہیں تو نے عافیت کی ہے ، اُن کے ہمراہ مجھے بھی عافیت عطا فرما ، جن کا تو نگران بنا ہے ، اُن کے ہمراہ میرا بھی نگران بن جا ، جو تو نے عطا کیا ہے ، اس میں میرے لئے برکت رکھ دے ، جو تو نے فیصلہ کیا ہے ، اس کے شر سے مجھے بچانا ، بے شک تو فیصلہ کرتا ہے ، تیرے مقابلے میں فیصلہ نہیں کیا جاتا ، اور جس کا تو نگہبان ہو ، وہ ذلیل نہیں ہوتا ، ہمارا پروردگار برکت والا ہے ، اور بلند و برتر ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام أحمد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ، اور ان سب حضرات نے اسے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے ، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ اس روایت کے رجال ” ثقہ “ ہیں ، اس سے پہلے قنوت سے متعلق ایک روایت کا کچھ حصہ گزر چکا ہے ، آگے چل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے متعلق باب میں ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3470
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «نوٹ مجمع الزوائد كے مطبوعه نسخے ميں يهي تحرير هے كه يه روايت حضرت امام حسين بن على رضي الله عنهما سے منقول هے ليكن علم حديث سے متعلق بنيادي كتابوں كے سبهي مولفين نے اس كو حضرت امام حسن بن على رضي الله عنهما سے روايت كيا هے ان سب كتب كي اسناد ميں يه تحرير هے كه اس كے راوي ابوحورا هيں يه ابوحورار ربيعه بن شيبان سعدي بصري هيں جو حضرت امام حسن بن على رضي الله عنهما سے روايات نقل كرتے هيں اس ليے مجمع الزوائد ميں حضرت امام حسين بن على رضي الله عنهما كا ذكر شايد كسي كاتب كا سهو هو گا»