مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ عَدَدِ الْوِتْرِ . باب: وتر کی تعداد
حدیث نمبر: 3461
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا أَصْبَحَ أَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ وَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ وَاحِدٌ يُحِبُّ الْوَاحِدَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری بلی نیز بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ملا رات کے وقت دو دورکعات نفل ادا کرتے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت دو ، دو رکعات نفل ادا کرتے تھے ، جب صبح صادق ہونے والی ہوتی تھی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رکعت وتر ادا کرتے تھے ، اور یہ ارشاد فرماتے تھے : ” بے شک اللہ تعالی ایک ہے ، اور وہ ایک کو پسند کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ولید وصافی ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔